فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں اہم ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کویت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیرخارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ مضبوط اور دیرپا تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات میں باہمی رابطوں اورتعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ملاقات میں دفاعی، سفارتی اوردیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

 

 

Back to top button