سٹریٹجک کمانڈکےکمانڈر جنرل عامر رضا کی نیول،ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل سید عامر رضا کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button