آزاد کشمیر انتخابات،الیکشن کمیشن نے13 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے 13 میں سے 9 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
حلقہ ایل اے ون میرپور ون سے مسلم لیگ ن کے اظہر صادق، حلقہ ایل اے ٹو میرپور ٹو سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید، ایل اے تھری میرپور تھری سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان اور حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری رخسار احمد کامیاب ہوئے۔
حلقہ ایل اے 5 بھمبر ون سے مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور، ایل اے 6 بھمبر ٹو سے مسلم لیگ ن کے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 7 بھمبر تھری سے طارق فاروق، ایل اے 8 کوٹلی ون سے پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک کامیاب ہوئے۔
اسی طرح میرپور ڈویژن کے حلقہ ایل اے 9 کوٹلی ٹو سے مسلم لیگ ن کے عمیر نعیم، ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پیپلز پارٹی کے محمد یاسین چودھری کامیاب ہوئے۔ ایل اے 11 کوٹلی فور سے مسلم لیگ ن کے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی 5 سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی 6 سے مسلم لیگ ن کے ایاز احمد کامیاب قرار پائے۔
حتمی نتائج کے بعد مسلم لیگ ن نے میرپور ڈویژن میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لیے مضبوط پوزیشن حاصل کر لی۔
