عمران براہ راست فوج پر کیچڑا چھال رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اب براہ راست فوج اورفوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹریٹر پرایک بیان میں شہبازشریف نے عمران خان کے گزشتہ روزکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

عدلیہ نواز شریف والا سلوک عمران کیساتھ کیوں نہیں کر رہی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے، اور نواز شریف ، آصف علی زرداری ایسا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو۔

Back to top button