قوم کا فتنہ کون ہے سب کو نظر آ رہا ہے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سب کو نظرآرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے، اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کاکہیں سے ٹھیکہ لے رکھا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا، ہم اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہرایک بہادر اور محب وطن ہے،عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی مکمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا خیبرپختونخوا اورپنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اور دونوں صوبوں میں سیلاب زدگان کے ساتھ صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے۔
سابق صدر نےکہا بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پربات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے روایتی حریف کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
عدلیہ نواز شریف والا سلوک عمران کیساتھ کیوں نہیں کر رہی؟
آصف زرداری نے کہا خوشی کے ان لمحات میں اپنے ہم وطنوں جو بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کو دعا میں یاد رکھا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے، اور نواز شریف ، آصف علی زرداری ایسا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو۔
