190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی۔