9 مئی مقدمات : عمران خان کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 3مقدمات میں عبوری ضمانتوں سےمتعلق تینوں درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردیں۔

بشریٰ بی بی کا درج مقدمات کی تفصیلات کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دوران سماعت پوچھا کہ جب ہم یہ کیس سن رہے ہیں تب عمران خان زیر حراست ہیں؟وکیل پی ٹی آئی نےبتایا کہ جی وہ اس وقت زیرحراست ہیں۔وکیل کامزید کہناتھا کہ 9 جولائی کوہماری ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت سےخارج ہوگئیں،ہم نے 13 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیےکہ ہم نےآفیشل ریکارڈ سےدیکھنا ہےکہ درخواستیں کب دائر ہوئیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہاکہ یہ ریکارڈ سےثابت نہیں ہورہا کہ 13 جولائی کو آپ نے درخواستیں دائر کیں،اس پر وکیل نےکہاکہ ہم ان درخواستوں کو واپس لینا چاہتے ہیں۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نےدرخواستیں واپس لینےکی بنیاد پرخارج کردیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نےجناح ہاؤس،تھانہ شادمان اور عسکری ٹاورحملہ کیس میں ضمانتیں خارج کرنےکا انسداد دہشت گردی عدالت کافیصلہ چیلنج کیا تھا۔

Back to top button