بشریٰ بی بی کا درج مقدمات کی تفصیلات کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
حکومت پنجاب نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں بشری بی بی نےمؤقف اختیار کیا ہے کہ میں عمران خان کی اہلیہ ہوں، کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔عمران خان نے آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی، نیب کےتوشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گی تھی، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جا رہے ہیں۔
دائر درخواست میں بشری بی بی نے استدعا کی کہ مقدمات اورانکوئریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، حتمی فیصلے تک بشری بی بی کی کسی مقدمےمیں گرفتاری نہ ڈالی جائے۔