مستقبل قریب میں عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آرہی: رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ مستقبل قریب میں انہیں عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آرہی۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلاجواز ہے،مہنگے بجلی بلوں کےمعاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے،ہمارے گزشتہ دورحکومت میں بھی جب پیٹرول کی قمتیں بڑھی تھیں تواس پر بھی نواز شریف کافی عرصہ ناراض رہے،وہ روٹی کی قیمت پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتےرہے ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ، روپوش رہنماؤں کو باہر نہ آنے کی ہدایت
رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا ہماری سمجھ کےمطابق 4 ماہ اپریل،مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8 مہینوں کےمقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہوجاتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑےہوئے ہیں، 9 مئی واقعات پر عمران خان تسلیم کریں کہ ان سےغلطی ہوئی، عمران خان اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتےالٹا کہتے ہیں مجھ سےمعافی مانگی جائے۔مجھے مستقبل قریب میں عمران خان کی ضمانت نظر نہیں آرہی۔
