دہشت گردوں سےکوئی رعایت نہیں ہوگی : وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ دہشت گردی کےواقعات میں ملوث کسی گروہ سےکوئی رعایت نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گرد گروہوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس فتنے کا سر سختی سےکچلا جائے گا۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں ریاست کو نہ ماننے والوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنے اور ریاست کےسامنے ہتھیار ڈالنے اور آئین پاکستان کو ماننے والوں سے بات چیت کافیصلہ کیاگیا ہے۔ دہشت گردی کےواقعات میں ملوث کسی گروہ سےکوئی رعایت نہیں ہوگی۔
عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ، روپوش رہنماؤں کو باہر نہ آنے کی ہدایت
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سےدیں گے۔ بلوچستان میں قیام امن کےلیے ہر سطح پر فوری اقدامات کیےجائیں گے۔ بلوچستان کی سکیورٹی فورسز، فرنٹیئر کور، پولیس اورلیویز کی ضروریات کو پورا کیاجائے گا۔ بلوچستان سے دہشت گردوں کامکمل صفایاکرنے کا وقت آگیاہے۔ ہمارے لوگوں کو شہید کرنےوالوں کوبھاگنے یاچھپنے نہیں دیں گے۔
