پی ٹی آئیMNAناصر خان کا سپیکر کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کا خط

تحریک انصاف  کے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔

nasir khan musazai resign return 1674221767

ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتا، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا، میں اپنا استعفی واپس لیتا ہوں، اپنے حلقے کے مسائل کے لیے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے گھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اہلیہ کی بیرون ملک روانگی روکنے پر مونس الٰہی عدالت پر برہم

Back to top button