عمران خان پر حملہ کرنیوالے نوید کے فون کا ریکارڈ مل گیا، تین نمبر مشکوک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کا ڈیٹا مل گیا ہے، جس میں تین نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں جبکہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ہے، ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔

کورونا سے ایک شخص جاں بحق ،17 نئے کیسز رپورٹ

Back to top button