عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہےکہ عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کانہیں اڈیالہ جیل کےقیدیوں کا الیکشن لڑناچاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےکہا کہ جو شخص پورے پاکستان سےزیادہ مغرب کو جانتاتھا اس کو آج مغربی میڈیا ڈس گریس کا لقب دےرہا ہے۔ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں چار سال سےعالمی میڈیاکی زینت بن رہی ہیں۔ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نےمسلسل دو مرتبہ عمران دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانےکی نشان دہی کی۔
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر
عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میاں اور بیوی نے 45 ماہ تک وزیر اعظم اور خاتون اول کےعہدوں کو او ایل ایکس پرچڑھائے رکھا۔دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈز چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنےچلےہیں۔ مئی 9 کی ناکام بغاوت کےسنگین مقدمات زیر سماعت ہیں۔کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسےمقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑناویسے بھی باعث ندامت ہے۔انہوں نے کہاکہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دےدیں جیسے بیانیےلیڈر نہیں گیدڑوں کےہوتے ہیں۔ ہرہفتے نیا بیانیہ بنانےوالا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیا ہوتاہے۔
