عمران خان کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے،وہ رہائی قبول نہیں کریں گے  : اسد قیصر

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں،ان کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے،وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ سیاسی انتقام کےلیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اس وقت ہمارے خلاف بےتحاشا مقدمات قائم ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نےکہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کےبعد عدالتی نظام مفلوج ہو گیا ہے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ان پر کوئی دباؤ نہیں، عمران خان کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے،وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کمیٹی کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں،ایک مطالبہ ہےکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر ک واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلےسنانے پر افسوس ہوا،افغانستان کےکشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان اگر موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں تو انہیں گھر نظر بندکرنےکی پیشکش ہوسکتی ہے

رہنما پی ٹی آئی نےکہاکہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کےساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔

Back to top button