پی ٹی آئی رہنما کا اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

امریکا میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نےاشارتاً امریکا سےپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

امریکی مصنف مائیکل کوگلمین نےسوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ امریکی مداخلت کےنتیجےمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کےخیالات جاننا چاہتے ہیں۔

ن لیگ کو گرانے اور ہمیں جیل بھیجنے کی سازش میں عمران خان بھی ملوث تھے، سعد رفیق

 

اس کےجواب میں عاطف خان نےکہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کےخیالات جاننےکی ضرورت نہیں، امریکا پاکستان میں اپنے مقاصد کےحصول کے لیے اثرورسوخ استعمال کرتا رہا ہے، اسےپاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیوں نہ کیا جائے۔

عاطف خان نےمزید کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو اپنا مخالف کے بجائےاپنا اتحادی تصور کریں، ان کی مدد سے پاکستان میں بہتری کےلیےکئی اقدامات کیےجاسکتے ہیں، پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے،ان کے سادہ سے مطالبات ہیں کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ  واپس کیا جائےاور بنادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

Back to top button