بھارت،2جاسوس گرفتار،پاکستانی ہائی کمیشن کےاہلکارکوملک چھوڑنےکاحکم

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کےاہلکار کیلئےجاسوسی کے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار کرلیےاور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کوملک چھوڑنےکاحکم دیدیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈی مارش کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کیلئے جاسوسی کا الزام ہے، ایک شخص پر الزام ہے کہ وہ بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات فراہم کرتا تھا۔ جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون شامل ہے۔ اور جاسوسی کی وجہ سے ہی پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ معرکے کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں سیز فائر تو ہوگیا ہے، لیکن گزشتہ روز اپنی تقریر میں نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔ پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔

Back to top button