بھارت ایڈونچرسےبازرہےورنہ نقصان کاذمہ دارخودہوگا،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کےایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈرخود کو مانتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں جس دن امن ہوا اسرائیلی وزیراعظم کی اینڈ گیم اسٹارٹ ہوگی، اسرائیل کے وزیراعظم کےخلاف مقدمات ہیں،گرفتار ہوجائے گا، دعاکرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو۔
