بھارتی اداکار اشیش کپورزیادتی کے الزام میں گرفتار

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار اشیش کپور کو پولیس نے پونا میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ اگست کے اوائل میں دہلی میں ایک گھریلو پارٹی کے دوران اشیش کپور نے ان پر جنسی حملہ کیا۔ شکایت کے بعد دہلی میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے متعدد ریاستوں میں ملزم کا تعاقب کیا۔
ڈی سی پی نارتھ راجہ بانتھیا نے بتایا کہ اشیش پہلے گوا گیا اور وہاں سے پونا پہنچا، جہاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ اشیش کپور بھارتی ڈرامہ سیریل "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
