سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نےپنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے پانچ حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، اور این اے 143 ساہیوال میں ضمنی انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے چار حلقے پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال میں عوام کی مشکلات اور انتظامی مسائل کے باعث انتخابات کا انعقاد فی الحال ممکن نہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
