4روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج  گھٹنوں  پرآگئی تھی،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی فتوحات کا دائرہ معاشی میدان تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج گھٹنوں پر آ گئی تھی۔

دانش اسکولز سے فارغ التحصیل عام گھرانوں کے طلبا و طالبات بھی انجینئرز، ڈاکٹرز بن کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نےضلع باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے علاوہ معززین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ باغ میں باغ دانش کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا، آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں دن رات تعمیر و ترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں۔

بھمبر میں دانش اسکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کو باغ کے دانش اسکول کا 23 مارچ 2026ء کو افتتاح کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دانش اسکول کا دائرہ کار وادیِ نیلم تک پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، ان کی خواہش پر فارورڈ کہوٹہ کے لئے تحفتاً دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔

 

Back to top button