بھارتی اداکار سچن چاندواڑے کی خودکشی

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ‘جم تارہ: سیزن 2’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار سچن چاندواڑے نےخودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اداکار سچن چاندواڑے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ ان کی عمر صرف 25 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 24 اکتوبر کو   مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں سچن کو اہلِ خانہ نے  گھر میں خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ انہوں نے فوراً انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔تاہم دوران علاج  وہ چل بسے۔

ابھی تک خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سچن کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے ممبئی اور پھر مراٹھی  فلم انڈسٹری میں کام کیا۔

Back to top button