دریائے سندھ : کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

 

 

 

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ اس وقت بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم پانی کی سطح کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر بہاؤ معمول پر آچکا ہے جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد بدستور بڑھ رہی ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے،جب کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔

حکام کے مطابق تربیلا کےبعد منگلا ڈیم بھی بھرنے کے قریب ہے، ڈیم 98 فیصد بھر چکا ہے اور اب صرف 2 فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!