مہنگائی کے ستائے عوام کو ٹیسوری کا ہئیر سٹائلنگ کا مشورہ

کامران ٹیسوری بال بال مہنگائی میں جکڑے عوام کو بالوں کی سٹائلنگ کا مشورہ دے کر تنقید کی زد میں آ گئے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بِلوں میں اضافے کے باعث مختلف شہروں میں احتجاج کی ویڈیوز میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی بھی ہے۔ اس میں وہ کراچی کے عوام کو اچھے ہیئر سیلون کا پتہ بتا رہے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو اچھا ہیئرسٹائل بنوانے کا مشورہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک دھیمی آواز کے بیک گراؤنڈ میوزک کے ویڈیو کلپ میں کامران ٹیسوری ہاتھ میں پین اٹھائے کراچی کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیتے ہیں۔’اہلیان کراچی اور دوستو اگر آپ کو میرا ہیئرکٹ اچھا لگ رہا ہے تو آپ یہ ضرور جاننا چاہیں گے کہ میں نے یہ بال کہاں سے بنوائے اور کہاں سے کٹوائے۔‘اس کے بعد ویڈیو میں گورنر سندھ ہاتھ میں پہنی گھڑی کو گھماتے ہوئے مزید بتاتے ہیں کہ ’تو آپ چلے جائیے شعیب سیلون پر، شعیب وہاں موجود ہوگا جس کی بہت ساری برانچز ہیں۔‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں صارفین نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اس پر دلچسپ میمز بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ۔

ٹوئٹر یوزر نادر بلوچ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے عوام کو غربت کا خاتمہ، زائد بلوں سے چھٹکارا اور ترقی کا اصل راز بتا دیا یے، اہل کراچی فوری ان برانچز سے رجوع کریں۔ سہیل اعوان نے کہا کہ ’ نہ جانے ہم چھچورپن میں مزید کتنے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئی بتائے کہ گورنر کے عہدے اور ایک انفلوئنسر میں فرق ہوتا ہے۔ حجام کی مشہوری کرنے والے صاحب کو لگانے والوں نے قوم کی حجامت کا کیا خوب انتظام کیا ہے۔‘

سینیئر صحافی اور اینکرپرسن رؤف کلاسرا نے گورنر سندھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چن کر ایسے ہیرے ڈھونڈ کر بڑے عہدوں پر بٹھائے گئے تاکہ ان سیاسی اور آئینی عہدوں کی کوئی اوقات نہ رہے۔’بلکہ یہ عہدے ٹکے ٹوکری ہو جائیں اور مذاق بن کر رہ جائیں۔ ایسے لوگوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے اوپر لایا گیا ہے۔ مقصد ان عہدوں کا مذاق اڑانا ہے۔‘

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے اور تنقیدی آوازیں اٹھنے کے بعد شعیب حجام کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ اپنے بیان میں اس کا کہنا ہے کہ میری کاروباری پریشانیاں ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے درخواست کی تھی کہ میری پذیرائی کیلئے ویڈیو بیان جاری کریں جس پر گورنر سندھ نے بیان جاری کیا ان کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے گورنر سندھ ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نائی شعیب نے درخواست کی تو گورنر سندھ نے اس کیلئے ایک وڈیو بیان جاری کیا

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر

گیا۔آئیے دیکھتے ہیں گورنر سندھ نے شعیب سیلون کی کیسے مارکیٹنگ  کی۔۔۔۔

Back to top button