انٹربینک ،امریکی ڈالر1.56 کےاضافے سے221.42 روپے پرپہنچ گیا

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1.56 کےاضافے سے221.42 روپے پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز کاروباری دورانیے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2روپے 24پیسے کے اضافے سے 222روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں طلب میں کمی سے ڈالر کی قدر 1.56روپے کے اضافے سے 221.42روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے کے اضافے سے 233روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہناتھا سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت کو آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیاسی افق پر بھی غیر یقینی حالات نظر آرہے ہیں۔

کیا پنجاب میں پرویز الٰہی کے اقتدار کا خاتمہ ہونے جارہا ہے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام میں شمولیت سے اگرچہ پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں سے 17ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات نے معیشت کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی ایلڈ بڑھ گئی ہے جو مقامی مالیاتی اور درآمدی شعبوں کو اضطراب سے دوچار کرگئی ہے۔

ادھر ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ عمرہ سیزن کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان سے یومیہ 15 سے 20 ہزار افراد عمرے پر جا رہے ہیں جو اپنی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی خریداری کر رہے ہیں اور یہی عوامل ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب بڑھا رہے جس سے ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

Back to top button