عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا نوٹس لے : دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا نوٹس لے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق پاکستان، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور سلامتی کو یقینی بنائے،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سےہو۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہاگیا ہےکہ مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر،امتیازی سلوک اور ریاستی سرپرستی کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کےلیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔
پاکستان ریلوے کو 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی آمدن ریکارڈ
بیان میں کہاگیا ہےکہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کےلیے جان بوجھ کر ہوا دینا،بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہےاور یہ نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی بلکہ علاقائی استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کےلیے فوری اقدامات یقینی بنائے۔