انتونیو گوتریس کا ریاض ایئرپورٹ حملے پر سخت ردعمل، حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کردی، سعودی عرب میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی عرب کے ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔
