لاہور میں بجلی کی بندش بڑھ گئی، شہریوں کو روزانہ 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا

لیسکو کا بجلی شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، وزارتِ توانائی نے سپلائی بڑھانے سے معذرت کرلی

لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 6 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو بجلی کی فراہمی میں تقریباً 2 ہزار میگاواٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی طویل بجلی بندش سے متاثر ہورہے ہیں۔
دوسری جانب وزارتِ توانائی نے فی الحال بجلی کی سپلائی بڑھانے سے انکار کردیا ہے۔ لیسکو حکام نے بجلی کے کوٹے میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بحران کے خاتمے اور بجلی کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے فی الحال کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Back to top button