خیبرپختونخوا کی صورتحال پر حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا آخری اقدام

اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، وفاقی کابینہ میں کسی حتمی فیصلے سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ خیبرپختونخوا کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپوزیشن سے رابطے کی آخری کوشش کی جائے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کا ساتھ دے اور اس حوالے سے تعاون کرے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وفاقی کابینہ میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ آئینی و انتظامی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

Back to top button