اوباما نے ایران جنگ سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف کو چیلنج کردیا
سابق امریکی صدر نے ٹرمپ کو نااہل اور مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا، کہا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے جوہری پروگرام کا جواز پیش کیا گیا

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایران جنگ کے حوالے سے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔ اوباما نے ٹرمپ کو تاریخی طور پر نااہل قرار دیا اور امریکا میں مہنگائی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ایران کو جوہری پروگرام آگے بڑھانے سے روکنا ضروری تھا۔
اوباما کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے۔
