بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران اسلحہ اور 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو پنج پائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 2 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآآئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Back to top button