ایران نے مہرداد اخلاقی کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کردیا
پارلیمنٹ سے تقرری کی منظوری مل گئی، نئے وزیرِ دفاع ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹری کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کی بطور وزیرِ دفاع تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیرِ دفاع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مہرداد اخلاقی متعلقہ اداروں کے تعاون سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مہرداد اخلاقی اس سے قبل ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹری کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ امریکی پابندیوں اور امریکا کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ رواں سال امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
