تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
راولپنڈی میں قومی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں 32 رنز پر گر گئیں، بابر اعظم اور سعد بیگ کی شراکت نے اسکور 106 تک پہنچایا

راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، جب صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ دوسری وکٹ 32 رنز پر گر گئی اور فخر زمان 16 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے۔
بعد ازاں بابر اعظم اور سعد بیگ نے اننگز کو سنبھالا اور شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 106 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 118 رنز پر گری اور سعد بیگ 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ نئی ہے اور اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم 300 رنز بنانے کی کوشش کرے گی۔
