غزہ، اسرائیلی فضائی حملے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید

12 اپریل کو غزہ شہر میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 25 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر کے شمالی مغربی حصے میں سدرہ نامی علاقے میں اسرائیلی فوج نے Al Tabatibi خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔
کئی منزلہ گھر میں درجنوں افراد موجود تھے اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
33 سالہ Shadi Al Tabatibi نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے کزن کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں ہمارے خاندان کے بے گھر افراد موجود تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ان کے 25 سے زیادہ رشتے دار شہید ہوگئے، جو سب عام افراد تھے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق گھر کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد زندہ موجود ہیں مگر انہیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ غزہ میں رات بھر مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
