مسلمانوں کے حقوق سے متعلق اوباما کے بیان پر بی جے پی رہنما سیخ پا

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتی مسلمانوں پر مظالم اور ان کے حقوق کو سلف کرنے سے متعلق سابق امریکی صدر باراک اوباما کے بیان پر بھارتی وزیر خزانہ سیخ پا ہوگئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے اس تبصرے کا مذاق اڑایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو اقلیتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔
