بھارتی اداکار سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی مل گئی

کینیڈا میں فرار گینگسٹر گولڈی برار نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ان کا اگلا ٹارگٹ ہیں اور وہ اسے ضرور قتل کریں۔
بھارتی میڈیا سے ایک خصوصی گفتگو میں گینگسٹر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان معافی مانگ لیں تو لارنس بشنوئی ان پر رحم کرسکتے ہیں۔
گولڈی برار نے بتایا کہ وہ جب تک زندہ ہیں اپنے دشمنوں کو ختم کریں گے اور اداکار کو قتل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔
1998 میں دبنگ اداکار نے ایک کالے ہرن کو مارا تھا جسے بشنوئی کمیونٹی
ایک مقدس جانور سمجھتی ہے۔
