برطانیہ کاسعودی عرب کے تحفظ کیلئے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاع میں مدد کے لیے اپنے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی سعودی عرب کے لیے ’اضافی دفاعی فوجی تعاون‘ کا حصہ ہے۔

وزارت کے مطابق ’برطانیہ سعودی شہروں اور اہم قومی بنیادی ڈھانچے کو فضائی حملوں سے بچانے کے لیے رائل ائیر فورس  کے ٹائفون لڑاکا طیاروں کی مدد سے دفاعی کاؤنٹر ایئر مشنز اڑائے گا‘۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ طیارے مکمل طور پر دفاعی کردار ادا کریں گے اور حوثیوں کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سعودی عرب کے اندر دفاعی سازوسامان کی نقل و حرکت میں مدد کے لیے ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ اور سعودی افسران کی معاونت کے لیے برطانوی فوجی مشیر بھی تعینات کرے گا۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس سٹریٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمارے اتحادی سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ خاص طور پر ریاض ائیرپورٹ کو نشانہ بنانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حوثی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے کس حد تک جارہے ہیں‘۔

 

Back to top button