امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔عراقی کمانڈر کی گاڑی کو بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان پینٹا گون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کے کمانڈر تھے جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے اور اس حملے میں کسی بھی شہری کو
نقصان نہیں پہنچا ہے۔
