سعودی عرب کی جانب حوثیوں کے داغے گئے میزائل روک کر تباہ کر دیے : سعودی اتحاد

 

 

 

سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا،طائف کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو سعودی فوجی اتحاد نے روک کر تباہ کردیا، جب کہ ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق طائف کی جانب حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کردیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کےمطابق دارالحکومت ریاض میں حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کےمطابق سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں ممکنہ میزائل حملوں کے پیش نظر جاری کی گئی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لےلی گئی۔

کیا تہران اتحاد سعودی عرب پر حوثی حملوں کو روک پائے گا؟

سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کرتےہوئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے واقعات یا ان کے ممکنہ گرنے کے مقامات کی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

حکام نے عوام کو غیرمصدقہ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے مواد کی تشہیر سے صورت حال کے حوالے سے غلط معلومات پھیل سکتی ہیں۔

 

Back to top button