پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

 

 

 

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی میں 1 شہری شہید جب کہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئےجس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دےکر دشمن کو خاموش کروادیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتےہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بزدلانہ حملے میں گھر پر گولہ گرنے سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے،سول آبادی کو نشانہ بنانےپر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، گورنر راج آئین پر حملہ قرار

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری شدید جواب دیا،جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

پاک فوج کےجوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کےلیے فعال ہیں، شہریوں پر حملے کےبعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردعمل جاری ہے۔

 

Back to top button