ڈونلڈ ٹرمپ پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے ان پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈ مقدمے میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی قیمت 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ
نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے۔
