آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا۔یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا،کینیڈا شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان شامل ہیں۔گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال شامل ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔
پاکستان کے میچز کا شیڈول
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا۔ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔2010کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا۔دوسری طرف امریکا ورلڈ کپ جتنا بڑا ایونٹ کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 کے ٹی

ڈونلڈ ٹرمپ پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد

ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

Back to top button