ٹرمپ کے اعتراف نے امریکی سفارتی وعدوں کی کھوکھلی حقیقت بے نقاب کردی : ایران

 

 

 

ایران نے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن پر سفارت کاری کی توہین اور بین الاقوامی وعدوں سے انحراف کا الزام عائد کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا معاہدے پر کبھی یقین نہ رکھنے اور اسے وقت کا ضیاع قراردینے کا اعتراف امریکی سفارت کاری کے اصل رویے کو ظاہر کرتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکا پر وعدوں سے بار بار انحراف کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے کہاکہ جب بھی بین الاقوامی ذمہ داریاں امریکی مفادات کےخلاف جاتی ہیں تو واشنگٹن انہیں مسترد کردیتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے یورپی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ وہ امریکی اقدامات کا احتساب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

خطے کے ممالک امریکی مداخلت کے بغیر مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : ایرانی صدر

اسماعیل بقائی نے مزید کہاکہ منسوخ کیےگئے معاہدوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا اور بین الاقوامی قوانین کا اطلاق بھی من پسند انداز میں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نےواضح کیاکہ کوئی بھی سیاسی پروپیگنڈا امریکا کو اس کی جوابدہی سے بری الذمہ نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو فضول اور وقت کا ضیاع کہاتھا۔

 

Back to top button