امریکی فوج کے عراق اور شام میں فضائی حملے، کئی شہری شہید

امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کردیے، امریکی حملوں سے عراق میں ایک جبکہ شام میں کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جواب میں کیے گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ہے، اور یہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں
3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
