صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو طویل جنگ میں دھکیلنے کے خلاف ہیں : جے ڈی وینس

 

 

 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کےسخت خلاف ہیں۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت کی ہے،دیکھیں گےکہ ہم مزید کیا پیش رفت کرسکتے ہیں،ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کےلیے کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا فوجی،اقتصادی اور سفارتی دباؤ کا ملاجلا استعمال کررہا ہے اور پہلی ترجیح آبنائےہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کرکے محفوظ تجارتی راستوں کو بحال کرنا ہے تاکہ تیل کی برآمدات پرانی سطح پر آسکیں اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوں۔

امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا: امریکی اخبار

جے ڈی وینس نے ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت یا حکومت کی تبدیلی کےلیے امریکی زمینی افواج بھیجنے کے امکان کو یکسر مسترد کرتےہوئے کہا ہم اب اس کا حصہ نہیں ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کاکہنا تھاکہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل طور پر بند دیکھناچاہتا ہے تاہم حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ صرف ایرانی عوام کا اپنا حق ہوناچاہیے۔

 

Back to top button