ہاتھیوں کے حملے سے بچانے والی ایپ متعارف

بھارت میں شہریوں کو ہاتھیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے ایپ متعارف کرادی گئی۔

 میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ہاتھیوں کی تعداد باقی ساری ریاستوں سے زیادہ ہے۔لوگوں کو خطرہ رہتا ہے مگر اب ایک ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہے جو لوگوں کو ہاتھی یا ہاتھیوں کے ریوڑ کے قریب آنے سے قبل خبردار کرے گی تاکہ وہ راستے سے ہٹ جائیں یا راستہ بدل سکیں۔

ایپ ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن نے بنائی ہے اور یہ ایپ نا صرف لوگوں کو ہاتھیوں کی آمد سے خبر دار کرے گی بلکہ اس ایپ میں ان تمام لوگوں کا ڈیٹا بھی موجود ہوگا جو ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک یا زخمی ہوئے ۔

ٹک ٹاکر طوطے نے اشیا کو پہچاننے کاریکارڈ  توڑ دیا

ریاست آسام میں ہر سال سیکڑوں افراد ہاتھیوں کے حملوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں اور پچھلے 4 سال میں میں تقریباً 1700 کے قریب افراد ہاتھیوں کے حملوں سے ہلاک ہوئے جس کے بعد یہ ایپ بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

Back to top button