تھر میں بارشیں سرمایہ کاری اور مقامی معیشت کے فروغ کا ذریعہ بن گئیں

تھر میں بارشیں علاقے میں سرمایہ کاری اور مقامی معیشت و روزگار کے فروغ کا باعث بن گئیں۔زیادہ بارشیں تھر میں زراعت اور لائیواسٹاک میں نمو کا باعث بن رہی ہیں اور سرسبز تھر سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے، کوئلے اور پاور جنریشن کے علاوہ صنعتی پیداوار میں استعمال ہونے والا اہم خام نمک بھی تھر کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جس کی پیداوار تھر کے علاقے انکاریو، موکھائی سے حاصل کی جارہی ہیں۔
لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور حب سالٹ ریفائنری کے سربراہ اسماعیل ستار نے تھر کا مطالعاتی دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں زیرزمین نمک کی پیداواری سرگرمیاں نہ صرف مقامی صنعتوں کے لیے سستی لاگت پر خام مال کے حصول بلکہ علاقے کے مکینوں کے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔
تھر سے حاصل ہونے والے صنعتی نمک کے حصول کے بعد اب مقامی صنعتوں کو بیرون ممالک سے درآمد کرنے کی ضروریات محدود ہوگئی ہیں، جس سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے، تھر میں بارش کے پانی سے نمک حاصل کرنے کے لیے موکھائی میں 1650 ایکڑ رقبے پر مشتمل جھیل بنائی
بچوں کو ’جنک فوڈ‘ سے بچانا کیوں ضروری ہے؟
گئی ہے۔
