ایران : پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار ، 3 افراد جاں بحق
ایران میں پاکستانی زائرین کو لےجانے والی بس کا ٹرک سےتصادم ہوگیا، جس کےنتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔
چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کےلیے ایران کےراستے عراق جارہے تھے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کےمطابق ایک بس صوبہ فارس کےشہر نیریز اور صوبہ کرمان کےسرجان کےدرمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سےٹکراگئی، جس کےنتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔
برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات، گرفتار ملزم فرحان آصف بری
خبر رساں ایجنسی نے فارس ٹریفک پولیس کےایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سےبتایا کہ حادثہ بریکس میں ’تکنیکی خرابی‘ اور ڈرائیور کی ’گاڑی کو کنٹرول کرن میں ناکامی‘ کی وجہ سےپیش آیا۔