ایران سمجھوتے کے لیے بے تاب، ہفتے کی مہلت دے دی: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سمجھوتے کے لیے بےتاب ہے، ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ تاسیس کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایران کو بری طرح نشانہ بنایا اب وہ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ بڑی شدت سے سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ مزید کہا ہے کہ ہم نے ایران کو جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی، کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکا، امریکہ دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہے۔ امریکہ امریکی کلچر کے بغیر آزادی کا دعوی نہیں کر سکتا، امریکہ سے زیادہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کسی نے نہیں کیا، امریکہ نے اپنے ہمسایوں کی مشکل میں ہمیشہ مدد کی، امریکی بہت مضبوط قوم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو بھی برداشت نہیں کرے گا، ہم نے دنیا کی طاقتور ترین فوج بنائی ہے، امریکہ نے دو عالمی جنگیں جیتیں۔
