ایران : سیستان میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

 

 

ایران کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کاکہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا اور وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے۔
ایرانی حکام کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے،تاہم ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئےتھے۔

 

Back to top button