مخصوص نشستوں پر گورنر کا حلف غیر آئینی تھا، دوبارہ حلف لوں گا : سپیکر خیبرپختونخوا

 

 

 

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے واضح کیا ہے کہ 25 مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے لیا گیا حلف غیر آئینی تھا۔ کل اراکین دوبارہ آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے حلف لینا سپیکر کی ذمہ داری ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پر گزشتہ اجلاس ملتوی ہوا تھا،25مخصوص نشستوں پرگورنرکا لیاگیاحلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ گورنرکے غیر قانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔

 

یاد رہے کہ 20 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھایا تھا،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔

 

Back to top button